ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: کالج میں نئے طلبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 11طالب علم گرفتار

منگلورو: کالج میں نئے طلبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 11طالب علم گرفتار

Thu, 11 Feb 2021 21:08:08    S.O. News Service

منگلورو،11؍ فروری (ایس او نیوز) منگلورو سٹی پولیس نے ایک نجی کالج میں نئے طلبہ کو ہراساں (ریگنگ) کرنے کے الزام میں 11سینئر طالب علموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت محمد شماس، رابن بیجو، آلوین جوئی، جابن معروف، جیرون سیرل، محمد سراج، جوفن روئشن، آشین بابو، عبدالباسط، عبدالانس محمد اور اکشئے کے ایس ، کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان ملزمین نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پانچ نئے طلبہ کی ریگنگ کی تھی۔ مختلف قسم کی نامعقول حرکتیں کروانے کے علاوہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی تھی۔

پولیس کمشنر ششی کمار نے بتایا کہ سینئر کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر جونیئر طلبہ نے کالج انتظامیہ کو آگاہ کیا اور انتظامیہ کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔ ملزمین پر ایجوکیشن ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: